Jun ۲۸, ۲۰۲۰ ۲۰:۰۲ Asia/Tehran
  • افغانستان، طالبان نے چونتیس سکیورٹی اہلکار رہا کئے

طالبان نے افغانستان کے چوتیس سیکورٹی اہلکاروں کو رہا کرنے کی خبر دی ہے۔

دوحہ میں طالبان کے دفتر کے ترجمان محمد سہیل شاہین نے اعلان کیا ہے کہ جن سرکاری سیکورٹی اہلکاروں کو رہا کیا گیا ہے ان کا تعلق کابل پولیس اور سیکورٹی اداروں سے تھا اور انہیں صوبہ بدخشان کی جیلوں میں قید کر کے رکھا گیا تھا۔

طالبان نے دو روز پہلے بھی حکومت طالبان سے وابستہ بیس قیدیوں کو رہا کیا تھا۔

درایں اثنا حکومت افغانستان کے ترجمان صدیق صدیقی نے ہفتے کو بتایا کہ اب تک تین ہزار آٹھ سو طالبان قیدیوں کو رہا کیا جا چکا ہے۔ افغان حکومت اور طالبان کے نمائندے، قیدیوں کی رہائی کے لئے اب تک مذاکرات کے کئی دور انجام دے چکے ہیں اور طے پایا ہے کہ حکومت افغانستان، طالبان کی قید سے اپنے ایک ہزار قیدیوں کی رہائی کے عوض پانچ ہزار طالبان قیدیوں کو رہا کرے گی۔

بتایا گیا ہے کہ ان قیدیوں کی رہائی سے افغان امن مذاکرات کی زمین ہموار ہو سکتی ہے۔

ٹیگس