Jul ۰۸, ۲۰۲۰ ۲۲:۲۴ Asia/Tehran
  • سید حسن نصر اللہ نے مجھے بہترین میڈل دیا: محمد مازح

لبنان کے ایک جج نے حزب اللہ لبنان کے سربراہ کی جانب سے ان کی تعریف کیے جانے پر کہا ہے کہ انھوں نے مجھے بہترین میڈل سے نوازا ہے۔

سید حسن نصر اللہ نے اپنی حالیہ تقریر میں بیروت میں متعین امریکی سفیر کو میڈیا سے بات کرنے سے روکنے کے جج محمد مازح کے فیصلے کی تعریف کی تھی جس پر انھوں نے اپنے فیس بک پیج پر اسے زندگي میں ملنے والا بہترین میڈل قرار دیا ہے۔ انھوں نے حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آج آپ نے مجھے سب سے بڑا میڈل عطا کیا ہے۔ اے عزیز! اے حزب اللہ کے سربراہ! مجھے کتنا بڑا افتخار نصیب ہوا ہے۔ جو چیز میں خواب میں دیکھا کرتا تھا، اس کی تعبیر بیداری میں حاصل ہو گئي ہے۔ ہزاروں تحیت و سلام کے ساتھ میں آپ کے پاکیزہ عمامے کا بوسہ لیتا ہوں۔

یاد رہے کہ حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے گزشتہ روز اپنی تقریر میں مختلف موضوعات پر گفتگو کی تھی۔ انھوں نے اسی طرح لبنانی جج محمد مازح کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ انھوں نے میڈیا سے کسی بھی طرح کی گفتگو کرنے سے امریکی سفیر کو روکنے کے سلسلے جو فیصلہ کیا ہے وہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ ملک میں شجاع اور وطن پرست جج موجود ہیں۔ انھوں نے کہا تھا کہ میں جج محمد مازح اور ان کی طرح کے دیگر ججوں کے وجود پر فخر کرتا ہوں جو پوری شجاعت کے ساتھ امریکی حکومت کے سامنے کھڑے ہو جاتے ہیں۔

تازہ خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجیے

ٹیگس