Jul ۰۹, ۲۰۲۰ ۱۵:۴۵ Asia/Tehran
  • اپنی طاقت میں اضافہ کرتے رہیں گے، حماس کا اعلان

اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے تمام جلاوطن فلسطینیوں کی ان کے آبائی علاقوں میں واپسی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

غزہ کے خلاف صہیونی جارحیت کو چھے برس مکمل ہونے پر حماس کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تنظیم فلسطینی قوم کے حقوق کے دفاع کی غرض سے اپنی طاقت میں مسلسل اضافہ کرتی رہے گی۔ حماس کے بیان کے مطابق فلسطینیوں کی ایک انچ زمین کے اسرائیل کے ساتھ الحاق کو غزہ، بیت المقدس اور پورے فلسطین پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ بیان میں آیا ہے کہ صیہونی دشمن کے خلاف طاقت کے استعمال کے ذریعے جلا وطن فلسطینیوں کو ان کے آبائی علاقوں کو واپس لوٹایا جاسکتا ہے۔ حماس کے جاری کردہ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ فلسطینی قوم اپنے مسلمہ حقوق پر اسرائیل کے ساتھ کوئی سودے بازی نہیں کرے گی۔

قابل ذکر ہے کہ اسرائیل نے جولائی سن دوہزار چودہ میں غزہ کے خلاف تباہ کن جارحیت کا آغاز کیا تھا جو پچاس روز تک جاری رہی۔ اس جنگ کے دوران اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں دوہزار تین سو بائیس فلسطینی شہید ہوئے تھے جن میں ایک سو اسی نومولود سمیت تین سو چھیاسٹھ بچے اور دو سو سینتالیس خواتین شامل تھیں۔

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں سے با آسانی آگاہ ہونے کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

ٹیگس