Jul ۱۰, ۲۰۲۰ ۰۹:۲۰ Asia/Tehran
  • فلسطینی نوجوان کی شہادت

قدس کے غاصب اور جابر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان شہید ہو گیا۔

آئی آر آئی بی کی آج جمعہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں  نےغرب اردن کے شمالی علاقے کفل حارس میں فائرنگ کر کے ایک نہتے فلسطینی نوجوان کو جو اپنے دوستوں کے ساتھ جا رہا تھا شہید کردیا۔

قدس شہر اور غرب اردن کے حالات  غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی جانب سے غرب اردن کے بعض علاقوں کو مقبوضہ علاقوں میں ضم کرنے کے منصوبے کے بعد خراب ہوئے۔

واضح رہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے یکم جولائی سے غرب اردن کے تیس فیصد علاقوں کو مقبوضہ فلسطین میں شامل کئے جانے کے منصوبے پر عمل کرنے کا اعلان کیا تھا مگر تمام فلسطینیوں کی شدید مخالفت اور مختلف ممالک کی جانب سے ڈالے جانے والے دباؤ کے بعد وہ اپنے اس جارحانہ منصوبے پر عمل درآمد کو ملتوی کرنے پر مجبور ہو گئی۔

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Group1 Invite link

https://chat.whatsapp.com/BnSULu73lVs92I9siS25as

Group2 Invite link

https://chat.whatsapp.com/HpuAlxRqJKIGqNpUyw64ia

 

ٹیگس

کمنٹس