Jul ۱۱, ۲۰۲۰ ۱۶:۴۷ Asia/Tehran
  • افغانستان میں 23 عام شہریوں کا قتل

افغانستان کے مختلف علاقوں پر طالبان گروہ کے حملوں میں 23 عام شہری مارے گئے ہیں۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جاوید فیصل نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ حالیہ ایک ہفتے کے دوران طالبان گروہ نے افغانستان کے سولہ صوبوں کے مختلف علاقوں پر حملے کر کے تئیس عام شہریوں کے قتل کے علاوہ پینتالیس افراد کو زخمی بھی کیا ہے۔

اس ترجمان نے کہا کہ افغانستان کی حکومت ہمیشہ ملک سے تشدد و بدامنی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کرتی رہی ہے جبکہ طالبان گروہ ہمیشہ جنگ اور قتل و تشدد کے درپے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ قطر میں طے پانے والے سمجھوتے کے باوجود جو امریکہ اور طالبان کے درمیان ہوا ہے اس گروہ نے افغانستان کے مختلف علاقوں پر حملے تیز کر دیئے ہیں۔

Whatsapp invitation links

1:  https://chat.whatsapp.com/BnSULu73lVs92I9siS25as

2:  https://chat.whatsapp.com/HpuAlxRqJKIGqNpUyw64ia

3:  https://chat.whatsapp.com/J3IyL5qztuVHo50s5CQcpN

4:  https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM

5:  https://chat.whatsapp.com/LXH4rFOaNyB6nw3YhEYEZV

Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.

نوٹ : ایک واٹس ایپ گروپ میں چونکہ صرف 257 ممبران کو ہی جگہ مل پاتی ہے، اس لئے برائے مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین کو جگہ مل سکے۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔شکریہ 

ٹیگس