Jul ۱۱, ۲۰۲۰ ۱۷:۰۲ Asia/Tehran
  • بحری جہازوں کو روکنے پر سعودی اتحاد کو یمن کی انصاراللہ کا انتباہ

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ نے سعودی اتحاد کی جانب سے یمنی عوام کے لئے جانے والے ایندھن اور غذائی اشیا کے حامل بحری جہازوں کو روکے جانے پر سخت انتباہ دیا ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ نے اعلان کیا ہے کہ سعودی اتحاد کی جانب سے اگر الحدیدہ کے سواحل پر غذائی اشیا اور ایندھن کے حامل بحری جہازوں کو روکے جانے کا سلسلہ جاری رہا تو یمن کو جلد ہی ایک بڑے المیے کا سامنا کرنا پڑ جائے گا۔انصاراللہ نے تاکید کے ساتھ کہا کہ سعودی اتحاد نے الحدیدہ کے قریب سواحل پر ایندھن کے حامل دو بحری جہازوں کو روک کر ان کا رخ جیزان بندرگاہ کی طرف کروا دیا ہے۔ سعودی اتحاد یمن میں بھوک مری پھیلانے کے مقصد سے اور یمنی عوام پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کے لئے بعض شیطانی منصوبوں پر عمل پیرا ہے۔

یہ ایسی حالت میں کہ یمنی عوام کو ایندھن اور غذائی اشیا کی شدید قلت کا سامنا ہے اور سعودی اتحاد انھیں کچھی بھی نہیں پہنچنے دے رہا ہے اور وہ یمنی عوام پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب امریکہ، متحدہ عرب امارات اور کئی دیگر ملکوں کی حمایت سے مارچ دو ہزار پندرہ سے یمنی عوام کو وحشیانہ ترین جارحیت کا نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور اس نے یمن کا ہر طرف سے محاصرہ بھی کر لیا ہے۔

Whatsapp invitation links

1:  https://chat.whatsapp.com/BnSULu73lVs92I9siS25as

2:  https://chat.whatsapp.com/HpuAlxRqJKIGqNpUyw64ia

3:  https://chat.whatsapp.com/J3IyL5qztuVHo50s5CQcpN

4:  https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM

5:  https://chat.whatsapp.com/LXH4rFOaNyB6nw3YhEYEZV

Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.

نوٹ : ایک واٹس ایپ گروپ میں چونکہ صرف 257 ممبران کو ہی جگہ مل پاتی ہے، اس لئے برائے مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین کو جگہ مل سکے۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔شکریہ 

ٹیگس