شمال مغربی شام کے لئے امداد کی ترسیل کو منظوری ملی
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک جانب روس اور چین اور دوسری جانب مغربی ملکوں کے درمیان تین روز تک جاری رہنے والے بحث و مباحثے کے بعد ایک سال کے لئے شمال مغربی شام کے لئے امداد کی ترسیل کے عمل کو منظوری دے دی۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق اس مسئلے پر بحث کے بعد ووٹنگ ہوئی اور سلامتی کونسل کے بارہ رکن ممالک نے اس کی حمایت میں ووٹ دیئے جبکہ تین رکن ممالک نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا جن میں جمہوریہ ڈومینکن بھی شامل ہے۔
گذشتہ چند روز کے دوران جرمنی اور بیلجیئم کی مجوزہ قرارداد کو روس اور چین نے دو بار ویٹو کیا اور شام کے لئے امداد کی ترسیل کے بارے میں روس کی مجوزہ قرارداد بھی مغربی ملکوں کی مخالفت کی بنا پر منظور نہ ہو سکی۔
شدید بحث و مباحثے کے بعد ہفتے کی شام، ایک نتیجے پر پہنچا گیا اور روس و چین کے ووٹنگ میں حصہ نہ لینے کے ساتھ باب الہوا سرحد سے شمال مغربی شام میں ایک سال کے لئے امداد کی ترسیل کی اجازت دے دی گئی۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation links
1: https://chat.whatsapp.com/BnSULu73lVs92I9siS25as
2: https://chat.whatsapp.com/HpuAlxRqJKIGqNpUyw64ia
3: https://chat.whatsapp.com/J3IyL5qztuVHo50s5CQcpN
4: https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM
5: https://chat.whatsapp.com/LXH4rFOaNyB6nw3YhEYEZV
Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.
نوٹ : ایک واٹس ایپ گروپ میں چونکہ صرف 257 ممبران کو ہی جگہ مل پاتی ہے، اس لئے برائے مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین کو جگہ مل سکے۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔شکریہ