Jul ۱۳, ۲۰۲۰ ۱۷:۵۳ Asia/Tehran
  • افغان حکومت نے مزید طالبان قیدی رہا کئے

افغانستان کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ اب تک طالبان کے چار ہزار ایک سو ننانوے قیدیوں کو آزاد کیا جا چکا ہے۔

افغانستان کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جاوید فیصل نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ گذشتہ دنوں طالبان کے ایک سو اسی قیدیوں کو آزاد کیا گیا ہے جس کے بعد طالبان کے آزاد ہونے والے قیدیوں کی مجموعی تعداد چار ہزار ایک سو ننانوے ہو گئی ہے۔

افغانستان کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے طالبان پر حکومت کے قیدیوں کو آزاد کرنے کے وعدے پر عمل کرنے میں کوتاہی برتنے کا الزام بھی لگایا۔ انہوں نے کہا کہ اس گروہ نے نہ صرف اب تک ایک ہزار قیدیوں کو آزاد نہیں کیا ہے بلکہ افغان عوام اور سیکورٹی اہلکاروں کا قتل جاری رکھے ہوئے ہے۔

حکومت افغانستان نے ابھی حال ہی میں طالبان قیدیوں کی آزادی کے بارے میں اپنے موقف کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ طالبان کے پانچ سو بانوے قیدیوں کو جرائم انجام دینے کے باعث آزاد نہیں کرے گی اور حکومت نے ان کی جگہ نئی فہرست جاری کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ان قیدیوں کی آزادی افغان حکومت اور طالبان کے درمیان جنگ بندی اور قیام امن کی ایک اہم پیشگی شرط ہے۔ اس درمیان یہ بھی اطلاعات ہیں کہ طالبان نے آخری چند مہینوں میں افغانستان کے مختلف علاقوں میں اپنے حملے تیز کر دیئے ہیں۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation links

1:  https://chat.whatsapp.com/BnSULu73lVs92I9siS25as

2:  https://chat.whatsapp.com/HpuAlxRqJKIGqNpUyw64ia

3:  https://chat.whatsapp.com/J3IyL5qztuVHo50s5CQcpN

4:  https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM

5:  https://chat.whatsapp.com/LXH4rFOaNyB6nw3YhEYEZV

Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.

نوٹ: برائے مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین بھی فائدہ اٹھا سکیں۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔ شکریہ

 

ٹیگس