Jul ۱۴, ۲۰۲۰ ۲۱:۰۰ Asia/Tehran
  • افغانستان میں مسجد پر حملہ، 4 افراد جاں بحق

شمالی افغانستان میں ایک مسجد پر ہونے والے حملے میں کم از کم چار افراد جاں بحق ہو گئے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق شمالی افغانستان کے صوبے فاریاب کے ڈپٹی گورنر عبد المقیم راسخ نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ صوبے فاریاب کے شہر میمنہ کی ایک مسجد پر مسلح افراد کے حملے میں چار افراد جاں بحق اور چھے زخمی ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس مسجد میں اس وقت ایک سابق جہادی کمانڈر موجود تھا جو اس حملے میں مارا گیا۔

صوبے فاریاب کے گورنر نقیب اللہ فائق نے بھی جانی نقصانات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے کے ذمہ دار طالبان ہیں جو عام شہریوں کو بھی نشانہ بنانے سے کبھی گریز نہیں کرتے۔

طالبان نے پیر کے روز بھی سمنگان میں انٹیلی جینس کی عمارت پر حملہ کیا تھا جس میں گیارہ افراد جاں بحق اور دسیوں زخمی ہو گئے تھے۔ افغانستان میں طالبان کے یہ حملے ایسے وقت میں جاری ہیں کہ کابل حکومت نے ملک میں جنگ و خونریزی کے خاتمے کے لئے طالبان سے بارہا براہ راست مذاکرات کی خواہش ظاہر کی ہے تاہم اس نے حکومتی درخواست کا ابھی تک کوئی مثبت جواب نہیں دیا گیا ہے۔

ٹیگس