Jul ۱۶, ۲۰۲۰ ۲۰:۱۸ Asia/Tehran
  • حزب اللہ اور جہاد اسلامی کا اتحاد اہم ہے: فلسطینی رہنما

فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی اور حزب اللہ لبنان نے علاقے میں امریک و صیہونی سازشوں کے مقابلے میں اتحاد و یکجہتی پر زور دیا ہے۔

فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کے نمائندے احسان عطایا نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں حزب اللہ کی سیاسی کونسل کے رکن حسن حب اللہ سے ملاقات میں فلسطین اور فلسطینی پناہ گزیں کیمپوں کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

اس ملاقات میں فریقین نے غرب اردن کو مقبوضہ فلسطین میں ضم کرنے کے سلسلے میں بعض عرب ممالک کی خاموشی کی مذمت کی اورفلسطین و مسجد الاقصی کی کی آزادی کے لئے استقامت اور جدوجہد کے آپشن  پر زور دیا۔

دوسری جانب تحریک حماس کے نمائندے احمد عبد الہادی اور لبنان کی آٹھ مارچ تحریک کے ایک اتحادی المردہ گروہ کے سربراہ سلیمان فرنجیہ نے بھی ملاقات کی ۔

تحریک حماس کے نمائندے اور المردہ گروہ کے سربراہ  کے درمیان لبنان میں ہونے والی اس ملاقات میں غرب اردن کے خلاف غاصبانہ سازش اور سینچری ڈیل کو مسترد کرنے کے ساتھ ساتھ  ملت فلسطین و مسئلہ فلسطین کی حمایت کو لازمی قرار دیا گیا۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation links

4:  https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM

6: https://chat.whatsapp.com/DZdWBKZsv7v06U6c7eoOne

Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.

نوٹ: برائے مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین بھی فائدہ اٹھا سکیں۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔ شکریہ

 

ٹیگس