Jul ۱۷, ۲۰۲۰ ۲۳:۲۲ Asia/Tehran
  • افغانستان: 16 طالبان  ہلاک و زخمی

افغانستان میں طالبان اور سکیورٹی فورسز کے مابین جھڑپیں ہوئیں۔

اسپوتنک کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے شہر غزنی اور ننگرہار میں سیکیورٹی فورسز پر طالبان کے دہشت گردانہ حملے میں 10 طالبان ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے۔

افغانستان کی وزارت دفاع نے آج جمعہ کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ حملے غزنی کے اسفندی علاقے ، صوبہ غزنی کے صدر مقام اور صوبہ ننگرہار کے ضلع خوگیانی میں ہوئے۔

بیان کے مطابق اسفندی کے علاقے میں جھڑپوں میں 6 طالبان ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے جبکہ دیگر علاقوں میں 4 طالبان ہلاک اور 3 زخمی ہوئے۔

قطر میں امریکہ اور طالبان کے مابین طے پانے والے معاہدے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں پر طالبان کے حملے تیز ہوئے جس کی وجہ سے  فریقین، امن مذاکرات پر مکمل طور پر عمل در آمد کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation links

4:  https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM

6: https://chat.whatsapp.com/DZdWBKZsv7v06U6c7eoOne

Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.

نوٹ: برائے مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین بھی فائدہ اٹھا سکیں۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔ شکریہ

ٹیگس