Jul ۲۰, ۲۰۲۰ ۱۲:۰۶ Asia/Tehran
  • قطر معاہدے کے بعد طالبان کے حملوں میں تیزی آئی

افغانستان کی قومی سلامتی کونسل نے کہا ہے کہ قطر میں طالبان اور امریکہ کے مابین نام نہاد معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد طالبان کے حملے بڑھ گئے ہیں۔

آوا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی قومی سلامتی کونسل نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران اس ملک کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر حملے کرتے ہوئے کم از کم 130 افراد کو قتل اور 290 کو زخمی کیا ہے۔

افغانستان کی قومی سلامتی کونسل کے بیان میں آیا ہے کہ طالبان نے حملے کم کرنے کا وعدہ کرنے کے باوجود گزشتہ ایک ماہ کے دوران سمنگان، قندھار، ننگرھار اور سرپل میں درجنوں دھماکے کئے کہ جن میں اکثر بے گناہ اور عام شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔

مذکورہ بیان کے مطابق عام افراد کے خلاف اس قسم کے حملے جنگی جرائم شمار ہوتے ہیں۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

6: https://chat.whatsapp.com/DZdWBKZsv7v06U6c7eoOne

ٹیگس