Jul ۲۰, ۲۰۲۰ ۲۰:۰۵ Asia/Tehran
  • طالبان کے حملے میں نو افغان پولیس اہلکار جاں بحق

افغانستان کے صوبہ قندوز میں افغان پولیس پر طالبان کے حملے میں نو پولیس اہلکار مارے گئے۔

آوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ قندوز کی ریاستی کونسل کے سربراہ محمد یوسف ایوبی نے کہا کہ پیر کو طالبان نے صوبہ قندوز کے شینوای علاقے میں افغان پولیس ہیڈ کوارٹر پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں نو پولیس اہلکار جاں بحق اور پانچ زخمی ہو گئے۔

دو روز قبل بھی شہر قندوز کے زاخیل علاقے میں طالبان کے حملے میں سات افغان فوجی مارے گئے تھے۔

قندوز شمال مشرقی افغانستان کے بد امن صوبوں میں سے ایک ہے جہاں اکثر علاقوں میں طالبان پھیلے ہوئے ہیں۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

6: https://chat.whatsapp.com/DZdWBKZsv7v06U6c7eoOne

ٹیگس