صیہونی جارحیت، فلسطین میں کورونا لیبارٹری کو منہدم کردیا
ایسے میں کہ جب فلسطینیوں کی بڑی تعداد کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکی ہے اور فلسطین میں کورونا وائرس پھیل رہا ہے، غاصب اور جابر صیہونی فوجیوں نے الخلیل شہر میں کورونا کی لیبارٹری کو منہدم کردیا ہے۔
روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق اس لیبارٹری میں کورونا کے ٹیسٹ کئے جاتے تھے لیکن صیہونی فوجیوں نے اسے توڑ دیا ۔
اسرائیل کی جانب سے نسل پرستانہ دیواراور صیہونی بستیوں کی تعمیر کا مقابلہ کرنے والے گروہ کا کہنا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے کورونا لیبارٹری کو نقصان پہنچانے سے پہلے اس میں موجود تمام طبی سامان کو لوٹ لیا۔
در ایں اثنا فلسطین کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غرب اردن اور قدس میں 468 افراد کورونا میں مبتلا ہوئے، اس طرح غرب اردن، قدس اور غزہ کی پٹی میں کورونا متاثرین کی تعداد 10 ہزار520 ہو گئی ہے جبکہ 66 افراد کورونا سے جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation link