Jul ۲۲, ۲۰۲۰ ۲۳:۱۴ Asia/Tehran
  • برطانیہ، دہشت گردانہ حملوں کے ساتھ اب نہیں جڑے گا

جامعۃ الازہر نے ایک بیان جاری کرکے برطانیہ میں دہشت گردانہ حملوں کے ساتھ "اسلامی" لفظ نہ جوڑے جانے کی قرارداد کا خیر مقدم کیا ہے۔

جامعۃ الازہر نے اپنے بیان میں کہا کہ ایسا کرنے سے مغربی معاشرے میں اسلاموفوبیا بڑی حد تک کم ہو جائے گا۔ 
رشا ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں پولیس اہلکاروں کی یونین نے پیر کے روز ایک قرارداد پیش کی ہے کہ اس ملک میں اسلاموفوبیا کو روکنے کے لئے دہشت گردانہ حملوں کے ساتھ "اسلامی" لفظ نہ جوڑا جائے۔ 
برطانوی پولیس یونین نے کہا کہ دہشت گردانہ حملوں یا دہشت گردانہ کاروائی کرنے والوں کے لئے "اسلامی" یا "جہادی" جیسے الفاظ کا استعمال کرنا، تعصب آمیز ہونے کے ساتھ ساتھ دین اسلام کی توہین بھی ہے۔ 
تازہ اعداد و شمار کے مطابق حالیہ برسوں میں یورپی معاشرے میں مسلمانوں سے نفرت کی وجہ سے انجام پانے والے جرائم کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ برطانیہ کے کچھ مسلم گروہوں کا کہنا ہے کہ اس ملک کی حکومت اسلاموفوبیا سے مقابلے کا ارادہ ہی نہیں رکھتی ہے۔

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

7: https://chat.whatsapp.com/CHPuYaKdUxCGK4bzQDsJf4

ٹیگس