Jul ۲۲, ۲۰۲۰ ۲۳:۱۸ Asia/Tehran
  • واہ کیا دوستی ہے، اسرائیلی خاخام کی سعودی فرمانروا کی صحتیابی کے لئے دعائیں

دنیائے عرب میں آجکل اسرائیل کے ایک یہودی خاخام کا ویڈیو خوب وائرل ہو رہا ہے جس میں انہیں سعودی فرمانروا سلمان بن عبد العزیز کے صحتیاب ہونے کے لئے دعائیں کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ 

پیر کو 84 سالہ سعودی فرمانروا کی صحت خراب ہونے کے بعد انہیں ریاض کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ 
اسرائیلی وزارت خارجہ کے فیس بک پیج " اسرائیل عربی میں گفتگو کرتا ہے" پر ایک یہودی خاخام کا ویڈیو اپلوڈ کیا گیا ہے جس میں امریکی- یہودی ادارے میں عالمی تعلقات عامہ شعبے کے سربراہ یہودی خاخام ڈیوڈ روزین، شاہ سلمان کے جلد صحتیاب ہونے کی دعائیں کر رہے ہیں۔ 
اس ویڈیو میں روزین انگریزی زبان میں دعا کر رہے ہيں جس کا ترجمہ عربی زبان میں کیا گیا ہے۔ 
یہودی خاخام کو کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ اللہ، سعودی فرمانروا کو مکمل صحت عطا کرے اور انہیں طولانی عمر دے تاکہ وہ علاقے اور دنیا میں امن کے قیام میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ 
واضح رہے کہ گزشتہ کئی برسوں سے سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان خفیہ تعلقات جاری ہیں جنہیں اب برملا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

7: https://chat.whatsapp.com/CHPuYaKdUxCGK4bzQDsJf4

ٹیگس