Jul ۲۳, ۲۰۲۰ ۱۰:۳۹ Asia/Tehran
  • افغان فضائیہ کے حملے میں 45 طالبان ہلاک

افغان صوبے ہرات میں افغان فورسز کے فضائی حملوں میں متعدد طالبان ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق افغان صوبے ہرات کے ادرسکن علاقے میں طالبان کے ایک اجلاس پر افغان فورسز کے فضائی حملے میں  45 طالبان ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔

ہرات کے گورنر کے ترجمان جیلانی فرہاد‌ کا کہنا ہے کہ فضائی حملے میں حکومتی تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے طالبان کو نشانہ بنایا گیا۔

افغان حکام کے مطابق حملے میں طالبان کے متعدد کمانڈر ہلاک اور زخمی ہوئے، بڑی تعداد میں طالبان کا اسلحہ و بارود بھی تباہ ہوا۔

دوسری جانب آوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اروزگان کے گورنر کے ترجمان زرگی عبادی نے کہا کہ بدھ کو اروزگان کے خاص ضلع میں ایک بم کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں افغان فوج کے تین کمانڈر اور فوجی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ زرگی عبادی نے اس دھماکے کا ذمہ دار طالبان کو قرار دیا ہے۔ 

طالبان نے دوحہ میں امریکہ کے نام نہاد امن سمجھوتے پر دستخط کے بعد افغانستان کے مختلف علاقوں میں اپنے حملے تیز کردیئے ہیں۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

7: https://chat.whatsapp.com/CHPuYaKdUxCGK4bzQDsJf4

ٹیگس