Jul ۲۵, ۲۰۲۰ ۱۸:۲۶ Asia/Tehran
  • افغانستان میں جھڑپیں، دسیوں ہلاک

افغان فوج اور طالبان کے درمیان ہونے والی تازہ ترین جھڑپوں میں کم سے کم چالیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

 ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق شمالی افغانستان کے صوبہ تخار کے پولیس ہیڈ کوارٹر کے ترجمان خلیل اسیر نے اعلان کیا ہے کہ افغان فوجیوں نے ہفتے کو ضلع بہارک پر طالبان کے حملے کو پسپا  کر دیا۔

اس دوران ہونے والی جھڑپوں میں بارہ طالبان ہلاک اور سات زخمی ہو گئے۔ افغانستان کی وزارت دفاع نے بھی ہفتے کو صوبہ خوست میں اٹھارہ طالبان کی ہلاکت کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان جھڑپوں میں مرنے والوں میں چار طالبان سرغنہ بھی شامل ہیں۔

افغانستان کی وزارت دفاع نے مزید کہا کہ آٹھ طالبان صوبہ ہلمند میں افغان فوج کے ساتھ جھڑپوں میں مارے گئے ہیں۔ صوبہ کاپیسا کے مقامی حکام کا بھی کہنا ہے کہ طالبان کے حملے میں کاپیسا پولیس کا ایک دفتری عہدیدار اور ایک اہکار مارا گیا ہے ۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

7: https://chat.whatsapp.com/CHPuYaKdUxCGK4bzQDsJf4

ٹیگس