بریکنگ نیوز! صیہونی فوجیوں کا کفر شوبا کے پہاڑی علاقوں اور مقبوضہ شبعا فارمز پر حملہ
صیہونی فوجیوں نے پیر کو لبنان کے کفر شوبا کے پہاڑی علاقوں اور مقبوضہ شبعا فارمز پر حملہ کر دیا۔
اس حملے کے بعد کچھ صیہونی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ کے جوانوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان شبعا فارمز میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
حزب اللہ کی جانب سے اس سلسلے میں ایک بیان جاری کیا گیا ہے- جس میں اسرائیل کے اس دعوے کی تردید کردی گئی
حزب اللہ لبنان کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت، مزاحمتی گروہ کی جوابی کاروائی کے خوف سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے، مزاحمت کی جانب سے ایک بھی گولی فائر نہیں کی گئی، صیہونی حکام کے بیانات کسی بھی طرح سے صحیح نہیں ہیں، یہ فائرنگ صرف یکطرفہ رہی ہے۔
مزید پڑھئے :
ایک بھی گولی فائرنہیں کی گئی؛ صیہونی حکام کے بیانات کسی بھی طرح سے صحیح نہیں ہیں
حزب اللہ کا بیان، انتقام اور جوابی کاروائی ابھی باقی ہے
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation link
8: https://chat.whatsapp.com/KXbwLMavcEmL5WvZZ7yEvB