Jul ۲۷, ۲۰۲۰ ۲۱:۳۵ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجیوں کا کفر شوبا کے  پہاڑی علاقوں اور مقبوضہ شبعا فارمز پر حملہ

صیہونی فوجیوں نے پیر کو لبنان کے کفر شوبا کے پہاڑی علاقوں اور مقبوضہ شبعا فارمز پر حملہ کر دیا۔

اس حملے کے بعد کچھ صیہونی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ کے جوانوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان شبعا فارمز میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کئی ٹوئٹ کرکے اس حملے کی اطلاع دی ہے۔

انہوں نے ایک ٹوئٹ میں حزب اللہ کے حملے کو سیکورٹی حادثہ قرار دیتے ہوئے لبنان اور اسرائیل کی سرحد کے قریب رہنے والے سبھی افراد سے کہا ہے کہ وہ نہ تو اپنے گھروں سے باہر نکلیں اور نہ ہی ڈرائیونگ کریں۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعے کا پورا جائزہ لینے کے بعد ہی اس کی تفصیلات بیان کی جائے گی۔

ایک دوسرے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ حزب اللہ کے مجاہدین، اسرائیل کی سرحد میں داخل ہوگئے اور ہم نے ان پر حملہ کیا ہے لیکن نتیجے کے بارے میں ابھی کچھ کہا نہیں جا سکتا۔

صیہونی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو نے بھی پارلیمنٹ کا فوری اجلاس طلب کیا ہے کہ شمالی سرحد پر جو کچھ ہو رہا ہے اس پر ہم مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل پر کسی بھی طرح کے حملے کے لئے لبنان و شام کے حکام کو ذمہ دار سمجھا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اس وقت بھی شبعا فارمز اور الغزیر میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔
نیوز اپڈیٹ :

 کچھ ہی دیر قبل حزب اللہ لبنان کا بیان جاری ہوا جس میں اسرائیلی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ صیہونی حکومت، مزاحمتی گروہ کی جوابی کاروائی کے خوف سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے، مزاحمت کی جانب سے ایک بھی گولی فائر نہیں کی گئی، صیہونی حکام کے بیانات کسی بھی طرح سے صحیح نہیں ہیں، یہ فائرنگ صرف یکطرفہ رہی ہے۔

مزید پڑھئے:

ایک بھی گولی فائرنہیں کی گئی؛ صیہونی حکام کے بیانات کسی بھی طرح سے صحیح نہیں ہیں

حزب اللہ کا بیان، انتقام اور جوابی کاروائی ابھی باقی ہے

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

8: ttps://chat.whatsapp.com/KXbwLMavcEmL5WvZZ7yEvB

 

 

ٹیگس