عالم اسلام خاموش، صیہونیوں نے مسجد کو نذر آتش کر دیا + ویڈیو
Jul ۲۸, ۲۰۲۰ ۰۷:۱۰ Asia/Tehran
فلسطین میں صیہونی آبادکاروں نے ایک مسجد پر حملہ کرکے اس کی دیواروں پر نسل پرستانہ جملے لکھ دیئے۔
العالم نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق کل پیر کے روز انتہا پسند صیہونیوں نے ویسٹ بینک کے رام اللہ شہر کے نزدیک ایک مسجد پر حملہ کر دیا۔
صیہونی آبادکاروں نے البیرہ مسجد پر حملہ کرکے اس کی دیواروں پر نسل پرستانہ جملے لکھ دیئے۔
ان صیہونی آبادکاروں نے اسی طرح مسجد سے متعلق عمارت کو آگ لگا دی اور اس کے بعد فرار ہوگئے۔
مغربی کنارے یا ویسٹ بینک میں اسرائیل نے تمام عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صیہونی کالونیاں بنا رکھی ہیں جہاں ہائی سیکورٹی میں رہنے والے صیہونی، نواحی علاقوں کے فلسطینی دیہاتوں اور مساجد پر حملے کرتے رہتے ہیں۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation link