Jul ۲۹, ۲۰۲۰ ۰۸:۵۳ Asia/Tehran
  • ملائیشیا کے سابق وزیراعظم کو مالی بدعنوانی میں 12 سال قید کی سزا

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق پر اختیارات کے ناجائز استعمال پر اکیس کروڑ رنگٹ کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

ملائشیا کی عدالت نے ملائشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو کرپشن کے تمام مقدمات میں مجرم قرار دے دیا۔ نجیب رزاق کے خلاف کرپشن کیس کی پہلی سماعت میں ان پر لگے تمام 7 الزامات میں انہیں قصور وار ٹھہرایا گیا، دیگر 6 الزامات میں بھی نجیب رزاق کو دس دس سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

نجیب رزاق پر 2009 میں ان کی حکومت کے قائم کردہ سرمایہ کاری فنڈ ون ایم ڈی بی میں اربوں ڈالر کی خرد برد کرنے کے الزامات ہیں۔ نجیب رزاق فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت مکمل ہونے تک ضمانت پر رہا رہیں گے۔

اطلاعات کے مطابق 2009 سے 2018 تک ملائیشیا کے وزیراعظم رہنے والے نجیب رزاق پر کرپشن کے 7 مقدمات ہیں جن میں منی لانڈرنگ سمیت اختیارات کا غلط استعمال کے مقدمات بھی شامل ہیں۔

ملائیشیا کی عدالت نے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو کرپشن کے تمام الزامات میں مجرم قرار دیا تاہم نجیب رزاق نے صحت جرم سے انکار کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نجیب رزاق ملائیشیا کے پہلے رہنما ہیں جن پر کرپشن کے الزامات ثابت ہوئے ہیں۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

9: https://chat.whatsapp.com/FI0EhwfdLa0KpUhbFMXnfM

ٹیگس