Jul ۳۱, ۲۰۲۰ ۲۰:۴۳ Asia/Tehran
  • سینچری ڈیل کی مخالفت پر حماس و فتح متفق

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ اور فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ نے ایک بار پھر امریکی و صیہونی منصوبے سینچری ڈیل کی مخالفت پر زور دیا ہے۔

فلسطین کی تحریک حماس کے مطابق اسماعیل ہنیہ اور محمود عباس نے ٹیلیفون پر گفتگو میں غرب اردن کے علاقوں کو مقبوضہ علاقوں میں شامل کرنے کے صیہونی منصوبے اور سینچری ڈیل کی مخالفت میں فلسطینیوں کے متحدہ موقف اور فلسطینیوں کی وطن واپسی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس اور فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے حماس اور فتح میں یکجہتی کے لئے مزید کوششوں اور اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ساتھ ہی تمام گروہوں کی شمولیت سے فلسطینیوں کے حقیقی قومی اتحاد کے لئے دونوں تحریکوں کے رہنماؤں کے درمیان رابطے کے تسلسل پر اتفاق بھی ہوا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اٹھائیس جنوری دو ہزار بیس کو اپنے سینچری ڈیل منصوبے کی رونمائی کی جس میں غرب اردن کے بعض علاقوں کو مقبوضہ علاقوں میں شامل کیا جانا بھی شامل ہے۔

صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو نے غرب اردن کے تیس فیصد علاقوں کو مقبوضہ علاقوں میں شامل کرنے کے منصوبے پر یکم جولائی سے عمل کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم تمام فلسطینیوں کی جانب سے اور علاقائی و عالمی سطح پر کی جانے والی مخالفتوں کے بعد وہ اپنے اس منصوبے کو ملتوی کرنے پر مجبور ہو گئے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

9: https://chat.whatsapp.com/FI0EhwfdLa0KpUhbFMXnfM

ٹیگس