Aug ۰۴, ۲۰۲۰ ۲۱:۲۲ Asia/Tehran
  • لبنان کے وزیر خارجہ کا پہلا بیان؛ اسرائیل سے مقابلے پر تاکید

لبنان کے نئے وزیر خارجہ نے اپنے پہلے بیان میں صیہونی حکومت کی خلاف ورزیوں کا مقابلہ کیے جانے پر زور دیا ہے۔

النشرہ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق شربل وہبہ نے منگل کے روز کہا ہے کہ لبنان، جنوبی لبنان میں اقوام متحدہ کی امن محافظ فورس (یونیفل) سے اپنے تعلقات، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر سترہ سو ایک کے نفاذ، تل ابیب کی خلاف ورزیوں کے مقابلے، زمینی و سمندری سرحدوں کی ترسیم اور شبعا فارمز کے غصب شدہ علاقے اور اسی طرح الغجر گاؤں کے لبنانی حصے کو واپس لینے کی کوشش کا پابند رہے گا۔

انھوں نے آوارہ وطنوں کے بحران کے سبب لبنان پر پڑنے والے بھاری خرچوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وزارت خارجہ عالمی برادری سے تعاون کے ذریعے اپنے ملک پر آوارہ وطنوں کے بھاری خرچوں کو کم کرنے کی کوشش کرے گي۔

واضح رہے کہ ناصیف حتی نے گزشتہ روز لبنان کے وزیر خارجہ کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا جس کے بعد اس ملک کے صدر اور وزیر اعظم نے شربل وہبہ کو نیا وزیر خارجہ مقرر کیا ہے۔

ٹیگس