Aug ۰۶, ۲۰۲۰ ۲۰:۰۸ Asia/Tehran
  • صوبہ نینوا میں عراقی فوج اور الحشدالشعبی کا مشترکہ آپریشن

عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی نے صوبہ نینوا سے داعش کا مکمل صفایا کرنے کے لئے فوجی کارروائی شروع کردی ہے۔ 

 الحشدالشعبی کی نیوز ویب سائٹ نے جمعرات کو ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ یہ کارروائیاں جنوب مغربی صوبہ نینوا کی وادی الثرثار اور جزیرۃ الحضر میں شروع کی گئی ہیں۔ دوسری جانب الحشدالشعبی کے میڈیا سیل کے سربراہ صادق الحسینی نے کہا ہے کہ صوبہ صلاح الدین کے مطیبیجہ علاقے پر داعش کے حملے میں پانچ فوجی جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔صادق الحسینی نے کہا کہ داعش کی  باقیات امریکی مدد سے عراق کے بعض علاقوں میں دہشتگردانہ کارروائیاں انجام دیتے ہیں ۔

نومبر دوہزار سترہ میں داعش کو شکست ہوچکی ہے تاہم اس کے باقیات عراق کے مختلف علاقوں میں گاہے بگاہے دہشتگردانہ کارروائیاں کرتی رہتی ہیں۔

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link:10: https://chat.whatsapp.com/I1mQMKzFeYLJ75RCDasv4b

ٹیگس