بیروت دھماکے کے تعلق سے گرفتاریاں شروع
Aug ۰۷, ۲۰۲۰ ۱۳:۲۵ Asia/Tehran
لبنان کی فوجی عدالت نے بیروت کی بندرگاہ پر ہونے والے دھماکے کے تعلق سے بندرگاہ میں کام کرنے والے 16 افراد کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔
فرانس پریس نے لبنان کی فوجی عدالت کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ بیروت دھماکے میں 157 افراد کے جاں بحق ہونے کے الزام میں بندرگاہ کے سولہ عہدے دار اور کارکنوں کو گرفتار جبکہ ایک شخص کو گھر میں ہی نظر بند کر دیا گیا ہے۔
لبنان کے دارالحکومت بیروت کی بندرگاہ پر ہوئے دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 157 ہوگئی ہے۔ دھماکے کی وجہ سے تقریباً نصف شہر بری طرح متاثر ہوا ہے۔ دھماکے کی وجہ سے 5000 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
لبنانی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ بندرگاہ پر یہ خوفناک دھماکہ 2750 ٹن امونیم نائٹریٹ کی وجہ سے ہوا تھا جو غیر محفوظ طریقے سے بندرگاہ کے ایک گودام میں رکھا گیا تھا۔