لبنان سازشوں کے جال میں ۔ ویڈیو
معیشتی مشکلات کے ساتھ ساتھ دھماکے سے ہونے والی تباہی کے باعث لبنانی عوام میں خاصی ناراضگی پیدا ہو گئی ہے اور دشمن قوتیں بالخصوص امریکی حکومت اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
بیرونی قوتوں کے آلہ کار عوام کو یہ باور کرانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ حال ہی میں بر سر اقتدار آنے والی حساب دیاب کی حکومت ان مشکلات کا باعث بنی ہے۔
مغرب نواز سیاسی تنظیم چودہ مارچ کے حامیوں نے گزشتہ روز بیروت کی سڑکوں پر نکل کر حکومتی اداروں اور بینکوں کو نشانہ بنایا اور شہر میں بلوا کھڑا کرنے کی کوشش کی۔ یہ مظاہرے پر تشدد رہے اور ان کے دوران ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک سو اسی افراد زخمی ہو گئے۔
لبنان کی وزارت داخلہ اور فوج کے ہیڈکواٹر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ عوام کی ناراضگی قابل درک ہے مگر مظاہرین تشدد اور پبلک پراپرٹی کو نقصان پہونچانے سے پرہیز کریں۔