غزہ پر صیہونی جنگی طیاروں کی بمباری
Aug ۱۰, ۲۰۲۰ ۰۸:۴۴ Asia/Tehran
اسرائیل کے جنگی طیاروں نے گزشتہ شب غزہ پٹی پر بمباری کی ہے۔
ارنا نے شہاب خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ غاصب و جابر صیہونی ٹولے کے جنگی طیاروں نے پیر کی شب غزہ پٹی کے جبالیا علاقے پر بمباری کی ہے۔ اس حملے میں ہونے والے جانی اور مالی نقصان کی رپورٹ تا حال سامنے نہیں آئی ہے۔
صیہونی دہشتگردوں نے اسی طرح بیت حانون پر بھی راکٹوں سے حملہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ غزہ پر صیہونی ٹولے کے حملے ایک ایسے وقت کئے گئے ہیں جب کورونا وائرس دنیا، خطے اور بالخصوص غزہ میں پھیلا ہوا ہے۔ اسکے علاوہ دو ہزار سات سے غزہ کا محاصرہ جاری رہنے کے سبب اس علاقے کے فلسطینیوں کو ادویات اور شدید غذائی قلت کا سامنا ہے اور وہاں انسانی المیہ رونما ہونے کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔