Aug ۱۰, ۲۰۲۰ ۰۶:۱۸ Asia/Tehran

لبنان میں بیروت سانحے کے ذمہ داروں کو گرفتار کرنے کے مطالبے کے ساتھ مظاہرے شروع ہوئے لیکن کچھ موقع پرست جماعتوں اور افراد نے پرتشدد بنا دیا جس کے بعد سے ملک میں ایک نیا بحران شروع ہو گیا ہے۔

لبنان میں بیروت سانحے اور معیشتی مشکلات کے خلاف اتوار کو پارلیمنٹ ہاوس کے باہر پر امن مظاہرے ہو رہے تھے کہ کچھ بلوائیوں نے پولیس اہلکاروں پر حملے شروع کر دیئے جس کے بعد سے مظاہرے پرتشد ہوگئے۔

دشمن قوتیں خاص طور پر امریکا اور سعودی عرب لبنان کی حساس صورتحال سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

امریکی حکومت نے تو مظاہرین کی حمایت تک کر ڈالی اور کہا کہ ان کے مطالبات جائز ہیں۔ 

مظاہروں کے پرتشدد ہونے کے بعد پولیس نے بھی ہلکی طاقت کا استعمال کیا اور مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔ 

مظاہرین پارلیمنٹ ہاوس میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ 

 

ٹیگس