عراقی عوام امریکہ کے خلاف جہاد کیلئے تیار
Aug ۱۰, ۲۰۲۰ ۰۹:۳۶ Asia/Tehran
عراق کے معروف اہلسنت مفتی نے کہا ہے کہ اس ملک کے اکثر شیعہ اور سنی مسلمان امریکہ کے خلاف جہاد کرنے اور امریکی فوج کو اس ملک سے نکالنے کیلئے تیار ہیں۔
المعلومه کی رپورٹ کے مطابق عراق کے معروف اہلسنت مفتی شیخ مہدی الصمیدعی کا کہنا ہے کہ عراق کے سنی مسلمانوں نے کافی ظلم سہے ہیں اور اب 2003 کی نسبت امریکی فوج کے خلاف جہاد کیلئے پہلے سے زیادہ آمادہ ہیں۔
عراق کے عوام نے اس سے قبل بھی اس ملک سے امریکی دہشتگردوں کے انخلا کیلئے بھرپور آواز بلند کی تھی اور عراقی پارلیمنٹ نے بھی 5 جنوری 2020 کو عراق سے دہشتگرد امریکی فوجیوں کے انخلا کیلئے ایک قرارداد متفقہ طور پر منظور کی تھی۔