کربلائے معلی کے تمام داخلی راستے 13 محرم تک بند ہو گئے
Aug ۱۸, ۲۰۲۰ ۱۰:۰۵ Asia/Tehran
عراق میں کورونا وائرس کی وجہ سے محرم الحرام کے پہلے عشرے میں کربلائے معلی میں داخل ہونے کے تمام راستے بند رہیں گے۔
المعلومہ کی رپورٹ کے مطابق کربلا کے پولیس چیف کے ترجمان علاء الغانمی نے کہا ہے کہ کربلا کے تمام داخلی راستے تمام زائرین کیلئے 13 محرم الحرام تک بند رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ قدم زائرین کی صحت و سلامتی کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔ انہوں نے عراقی عوام اور زائرین سے اپیل کی کہ وہ کربلا کی سمت نہ آئیں اس لئے کہ تمام داخلی راستے بند ہیں۔
واضح رہے کہ عراق کی حکومت نے یہ اقدام کورونا وائرس کی روک تھام اور عوام کی صحت و سلامتی کو ممکنہ خطرات سے محفوط رکھنے کے لئے کیا ہے۔