ایران ہمارا دوست اور ہمسایہ ملک ہے: عراقی وزیر خارجہ
Aug ۱۹, ۲۰۲۰ ۲۱:۵۶ Asia/Tehran
عراق کے وزیر خارجہ نے ایران کے ساتھ تعلقات کے مزید فروغ پر تاکید کی۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین نے آج بدھ کے روز امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپیو کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کسی کو بھی عراق کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کرنے کا کوئی حق نہیں ہے اور عراقی حکومت اور عوام ہی عراق کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔
فواد حسین نے اس بات پر زو دیا کہ عراق کی خارجہ پالیسی کی بنیاد ملک کے مفادات پر مبنی ہے اور عراق اپنے ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔
عراقی وزیر خارجہ نے ایران کے ساتھ تاریخی، جغرافیائی، معاشی اور ثقافتی تعلقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ایران سے تعلقات کی تقویت پر زور دیا اور کہا کہ ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے۔