اسرائیل نے ایک بار پھر غزہ پر حملہ کر دیا
غزہ پر اسرائیل نے ایک مرتبہ پھر گولہ باری کی ہے۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غاصب و جابر صیہونی دہشتگردوں نے ٹینکوں کی مدد سے آدھی رات کو غزہ پٹی کے جنوبی اور مرکزی علاقوں پر گولہ باری کی ہے۔ اس حملے میں ہونے والے جانی اور مالی نقصان کی تفصیلات موصول نہیں ہو سکی ہیں۔
صیہونی فوج نے دعوی کیا ہے کہ یہ حملہ، غزہ پٹی سے مقبوضہ فلسطین کی جانب آتشیں غبارے اور پتنگیں چھوڑے جانے کے جواب میں کیا گیا ہے۔
غاصب صیہونی حکومت نے اپنے بمبار ڈرون، جنگی طیاروں، ہیلی کاپٹروں اور توپ خانوں سے حالیہ مہینوں کے دوران بارہا غزہ پر حملہ کیا ہے۔ غزہ پر ہوائی جارحیت کا یہ سلسلہ اسرائیل نے دسمبر دو ہزار سترہ سے دوبارہ شروع کیا ہے۔
غزہ پر اسرائیل کی جارحیت اور حملوں میں اب تک کئی ہزار فلسطینی شہید و زخمی ہو چکے ہیں۔ اسکے ساتھ ساتھ غزہ کو زمینی فضائی اور سمندری محاصرے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی تمام تر دیگر مشکلات کے باجود کورونا وائرس کا بھی سامنا ہے جس کے سبب غزہ کے باشندوں کو خاصی تشویش لاحق ہو گئی ہے۔