آل خلیفہ کو آل رسول کی عزاداری پسند نہیں
آل خلیفہ کے تشدد پسندانہ، متعصبانہ اور غیر اسلامی و انسانی رویہ کے باوجود بحرین کے عوام نے گزشتہ شب محرم کی مجالس میں شرکت کی اور امام مظلوم کے سوگ میں اشکِ غم بہائے۔
آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے عوام نے گزشتہ شب طبی اصولوں پرعمل کرتے ہوئے عزاداری میں شرکت کی۔
آگاہ ذرائع کا کہنا ہے کہ آل خلیفہ حکومت کی سکیورٹی فورسز نے ماتمی دستوں کے سالاروں کو طلب کر کے مساجد اور امام بارگاہوں کے لاوڈ اسپیکروں کو بند کرا دیا۔
بحرین کی اسلامی تحریک کے رہنما آیت الله شیخ عیسی قاسم نے حال ہی میں حضرت امام حسین (ع) کی عزاداری کو عبادت قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر ٹائم ٹیبل کے مطابق اور طبی اصولوں کے دائرے میں عزاداری کریں۔
آل خلیفہ کی حکومت گزشتہ کئی برسوں سے مختلف ہتھکنڈوں کے ذریعے سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) کی عزاداری میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے۔