Sep ۰۱, ۲۰۲۰ ۱۷:۱۶ Asia/Tehran
  • امارات، اسرائیل کا کریہہ چہرہ بہتربناکر پیش کرنا چاہتا ہے: تحریک حماس

فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے حکمرانوں نے صیہونیوں کا لبادہ اوڑھ لیا ہے اور وہ اسرائیل کی ساکھ کو بہتر بنانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک حماس کے سینیئر رہنما مشیر المصری نے کہا ہے کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان پہلی کمرشل پرواز ملت فلسطینی قوم  کی پیٹھ میں ایک اور خنجر گھونپنے کے مترداف ہے-

حماس کے رہنما مشیر المصری نے کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے حکام اس طرح کے اقدامات کے ذریعے امریکی منصوبے سینچری ڈیل پر عمل درآمد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اسکے مقابلے کے لئے ان حالات میں استقامت کا راستہ اختیار کرنا ہی واحد اسٹرٹیجی ہے۔

متحدہ عرب امارات اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات کی برقراری کے تناظر میں پیر کو صیہونی حکومت کا پہلا مسافر طیارہ سعودی عرب کی فضاؤں سے گزر کر ابوظہی پہنچا۔

اس درمیان سوشل میڈیا کے صارفین اور اہم شخصیتوں نے صیہونی حکومت کے طیاروں کے لئے اپنے فضائی حدود کھول دینے پر سعودی حکام کو سخت تنقیدوں کا نشانہ بنایا ہے۔

 سوشل میڈیا کے صارفین نے سعودی عرب کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی حکام نے صیہونیوں کے لئے اپنی فضائی حدود کو کھول دی جبکہ وہ اپنے مسلمان پڑوسیوں کو خانہ کعبہ اور مقدس مقامات کی زیارت کے لئے آنے سے روکتے ہیں۔

سوشل میڈیا کے صارفین نے ابوظہبی کے ولیعھد بن زائد کے اس دعوے کے ردعمل میں کہ  صیہونی حکومت کے ساتھ ابوظہبی کا سمجھوتہ امن کے مفاد میں کیا گیا ہے کہا ہے کہ امن کا مطلب سمجھوتوں اور معاہدوں کی پابندی کرنا ہے جبکہ اسرائیل نے فلسطین پر قبضے کے وقت سے آج تک کسی معاہدے کی پابندی نہیں کی ہے۔

تحریک حماس اور عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین نے اس سے پہلے متحدہ عرب امارات کے اقدام کو غداری سے تعبیر کرتے ہوئے ان کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے فلسطینوں سے متحد ہوجانے کی اپیل کی تھی۔

 

ٹیگس