Sep ۰۲, ۲۰۲۰ ۱۳:۲۵ Asia/Tehran
  • افغانستان میں طالبان قیدیوں کی رہائی کا عمل دوبارہ شروع

لویہ جرگہ کے فیصلے کے بعد طالبان کے خطرناک قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

افغانستان نے طالبان قیدیوں کی رہائی کا عمل دوبارہ شروع کر دیا۔ قطر میں طالبان سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے طالبان قیدیوں کی رہائی کے عمل کو بین الافغان مذاکرات کے آغاز کی جانب مثبت قدم قرار دیا ہے۔

قطر میں طالبان سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو میں کہا ہے کہ افغان حکومت نے ہمارے کچھ قیدیوں کو رہا کر دیا ہے، جو بین الافغان مذاکرات کی جانب مثبت قدم ہے۔

طالبان پریزن کمیشن کے گروپ کے عہدیدار کے مطابق پیر سے اب تک 200 طالبان قیدی رہا ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب ترجمان افغان اعلیٰ کونسل برائے قومی مفاہمت کا کہنا ہے کہ بین الافغان مذاکرات کی راہ میں آنے والی تمام رکاوٹیں ہٹا دی گئی ہیں، قیدیوں کے تبادلے کا عمل جلد مکمل ہو جائے گا، مذاکراتی ٹیم بین الافغان مذاکرات کیلئے دوحہ جانے کیلئے مکمل تیار ہے۔

واضح رہے کہ قطر میں طالبان امریکا ڈیل کے تحت افغان حکومت کو 5 ہزار، جبکہ طالبان کو ایک ہزار افغان فوجی رہا کرنے تھے۔

ٹیگس