Sep ۰۲, ۲۰۲۰ ۲۳:۰۰ Asia/Tehran
  • جارح سعودی اتحاد یمن پر بدستور کلسٹر بم برسا رہا ہے : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ جارح سعودی اتحاد نے شہر الحدیدہ پر اپنے حملوں میں ممنوعہ کلسٹر بموں کا استعمال کیا ہے

اقوام متحدہ نے اپنی ایک رپورٹ میں یمن پر جارح سعودی اتحاد کے حملوں میں ممنوعہ کلسٹر بموں کے استعمال کا ذکر کرتے ہوئے سخت تنقید کی ہے۔

ہتھیاروں سے متعلق اقوام متحدہ کے دوہزار آٹھ کے عالمی کنونشن کے مطابق کلسٹر بموں کا استعمال ممنوع ہے ۔

جارح سعودی اتحاد یمنی شہروں پر بمباری کے لئے کلسٹر بموں کا استعمال کرتا رہا ہے ۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ابھی حال ہی میں انتباہ دیا ہے کہ یمن کے بعض علاقوں پر برسائے جانے والے کلسٹر بموں نے جو پھٹ نہیں سکے ہیں ، اس علاقے کو بارودی سرنگوں کی شکل میں تبدیل کر دیا ہے۔

یمن میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حملے کے نتیجے میں اب تک سولہ ہزار سے زیادہ یمنی شہید ، دسیوں ہزار زخمی اور لاکھوں دربدر اور بےگھر ہو چکے ہیں۔
ا

ٹیگس