عراق، امریکی دہشت گردوں کے کانوائے کے راستے میں دھماکہ
عراق کے خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ کی قیادت میں عالمی اتحاد کے فوجیوں کے ایک کانوائے کے راستے میں دھماکہ ہوا ہے۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ بابل شاہراہ پر اس وقت ہوا جب امریکی دہشتگرد ، فوجی ساز و سامان لے جا رہے تھے۔ ابھی تک دھماکے کی مزید تفصیلات اور ممکنہ طور پر ہونے والے جانی نقصان کی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے تاہم کہا جا رہا ہے کہ فوجی گاڑیوں اور ساز و سامان کو زبردست نقصان پہنچا ہے۔
گزشتہ دو ہفتوں کے دوران امریکہ کے دہشت گرد فوجیوں کے کانوائے کے راستے میں کئی بار دھماکے ہو چکے ہیں۔
خبری ذرائع کے مطابق بغداد میں امریکی سفارتخانے اور امریکی دہشتگردی کے فوجی اڈوں من جملہ التاجی اور البلد پر حالیہ ہفتوں کے دوران متعدد بار راکٹ داغے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ عراق کی پارلیمنٹ نے پانچ جنوری دو ہزار بیس کو عراق سے امریکہ کے باوردی دہشتگردوں کے انخلا کی حمایت میں ایک بل کی منظوری دی تھی۔