Sep ۰۴, ۲۰۲۰ ۲۱:۰۸ Asia/Tehran
  • یمن میں سعودی اتحاد نے اپنے ہی پٹھوؤں پر بمباری کی!

سعودی عرب کی قیادت والے اتحاد کے ایک جنگی طیارے نے یمن میں منصور ہادی کی حکومت کے پٹھوؤں پر غلطی سے بمباری کر دی ہے۔

یمن کے فوجی ذرائع نے جمعہ کے روز بتایا ہے کہ سعودی فوجی اتحادی کے ایک جنگی طیارے نے صوبہ مآرب کے العلم علاقے میں منصور ہادی کے پٹھوؤں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ سعودی عرب کی قیادت والے اتحاد نے گزشتہ پانچ سال میں منصور ہادی حکومت کے پٹھوؤں پر 63 بار حملہ کیا ہے جن میں ان کی ایک بڑی تعداد ہلاک ہوگئی ہے۔

سعودی اتحاد نے زیادہ تر مآرب، الجوف اور نہم کے علاقوں میں اپنے پٹھوؤں پر حملے کیے ہیں۔ یاد رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ، متحدہ عرب امارات اور کچھ دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر مارچ 2015 میں یمن میں فوجی کارروائی کا آغاز کیا تھا اور اس ملک کا زمینی، سمندری اور فضائی راستوں سے محاصرہ کر لیا تھا۔ یمن پر سعودی عرب کے حملوں میں اب تک دسیوں ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ٹیگس