Sep ۰۶, ۲۰۲۰ ۲۱:۲۳ Asia/Tehran
  • سفارت خانے منتقل کرنے والوں سے تعلقات توڑنے کا اعلان

تنظیم آزادی فلسطین کے ایک اعلی عہدیدار نے کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی اپنے سفارت خانے بیت المقدس منتقل کرنے والے ممالک کے ساتھ تعلقات ختم کردے گی۔

ہمارے نمائندے کے مطابق تنظیم آزادی فلسطین کی مجلس عاملہ کے سربراہ صائب عریقات نے کہا ہے کہ سفارت خانوں کی بیت المقدس منتقلی عالمی قوانین اور ضابطوں کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی ایسا کرنے والے تمام ملکوں سے اپنے تعلقات منقطع کرلے گی۔فلسطینی اتھارٹی کے ترجمان نبیل ابوردینہ نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا کہ فلسطینی مملکت بیت المقدس کے محور پر استوار ہے اور امریکہ اور صیہونی حکومت تاریخی حقائق کو تبدیل نہیں کرسکتی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی فلسطین مخالف پالیسی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے جمعے کو کوسوو کے ساتھ اسرائیل کے سفارتی تعلقات کے قیام اور صربیا کے سفارت خانے تل ابیب سے بیت المقدس منتقلی کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی قرارداد چار سو اٹھہتر کے تحت بیت المقدس میں کسی بھی طرح کے سفارتی مراکز کا قیام یا ایسا کوئی بھی اقدام جس سے اس شہر کی حیثیت میں کوئی تبدیل واقع ہو غیر قانونی ہے۔

ٹیگس