Sep ۰۸, ۲۰۲۰ ۱۸:۴۰ Asia/Tehran
  • مذاکرات کے آغاز کے لئے طالبان کی شرط

طالبان نے اعلان کیا ہے کہ بین الافغان امن مذاکرات، جیلوں سے اس گروہ کے تمام قیدیوں کی رہائی کی صورت میں ہی شروع ہوں گے۔

قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان نے کہا ہے کہ ابھی تک طالبان قیدیوں کی رہائی کا عمل مکمل نہیں ہوا ہے۔قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان محمد نعیم نے کہا کہ طالبان کے باقی قیدیوں کی آزادی کے لئے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے اور طالبان کی مذاکراتی ٹیم گفتگو کے لئے تیار ہےتاہم پہلے قیدیوں کو آزاد کرنا پڑے گا۔

رپورٹ کے مطابق طالبان کے تمام قیدیوں کو رہا کیا جا چکا ہے تاہم سات قیدی جو اسرائیلی و فرانسیسی قیدیوں کے قتل میں ملوث ہیں ابھی آزاد نہیں کئے گئے ہیں۔طالبان کی مذاکراتی ٹیم کے نائب سربراہ شیر محمد عباس استانکزئی نے فرانس اور آسٹریلیا کی جانب سے طالبان کے بعض قیدیوں کی رہائی کی مخالفت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ممالک افغانستان کے مسائل میں مداخلت کا حق نہیں رکھتے۔افغان حکومت منگل کو طالبان کے سات قیدیوں کو قطر حکومت کے حوالے کرے گی اور فرانس اور آسٹریلیا کے حکام بھی ان کی رہائی کے مخالف ہیں۔

ٹیگس