Sep ۱۱, ۲۰۲۰ ۱۸:۴۷ Asia/Tehran
  • افغانستان، شادی کی ایک تقریب میں دھماکہ، 4 جاں بحق

افغانستان کے صوبے خوست میں شادی کی ایک تقریب میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں کم از کم چار افراد جاں بحق ہو گئے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق مشرقی افغانستان کے صوبے خوست کے پولیس ترجمان عادل حیدر نے اعلان کیا ہے کہ کندی کے علاقے میں یہ بم دھماکہ ایک موٹرسائیکل کے ذریعے کیا گیا جس میں چار افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی ہو گئے۔

افغانستان سے ہی ایک اور خبر یہ کہ طالبان نے شمالی افغانستان کے صوبے بدخشان کے درایم علاقے میں حکومت افغانستان سے وابستہ مسلح عوامی تحریک کے کمانڈر عبد الحی کے گھر میں گھس کر ان کو قتل کر دیا۔ اس حملے میں درایم کے میئر کے علاوہ ایک عام شہری بھی زخمی ہوا ہے۔

طالبان کے ذریعے یہ کارروائی ایک ایسے وقت ہوئی ہے جب افغان حکومت اور طالبان کے درمیان قطر میں مذاکرات ہو رہے ہیں -

ٹیگس