عراق، امریکی دہشت گردوں کے راستے میں پھر دھماکہ
Sep ۱۳, ۲۰۲۰ ۱۰:۱۱ Asia/Tehran
خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمال میں امریکی دہشت گرد فوجیوں کے ایک کانوائے کے راستے میں دھماکہ ہوا ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ صوبہ صلاح الدین کے الریاش کے دیہی علاقے میں اس وقت ہوا جب امریکی دہشتگردوں کا کانوائے وہاں سے گزر رہا تھا۔
ابھی تک دھماکے سے ممکنہ طور پر ہونے والے جانی نقصان کی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔
گزشتہ دو ہفتوں کے دوران امریکہ کے دہشت گرد فوجیوں کے تقریبا 20 کاروانوں پر حملہ کیا جا چکا ہے۔ اسکے علاوہ بغداد میں امریکی سفارتخانے اور امریکی دہشت گردی کے فوجی اڈوں من جملہ التاجی اور البلد پر حالیہ مہینوں اور ہفتوں کے دوران دسیوں راکٹ داغے جا چکے ہیں۔
خیال رہے کہ عراقی عوام اور سیاسی تنظیمیں ملک سے امریکی دہشتگردوں کے فوری انخلاف پر مُصر ہیں۔