Sep ۱۷, ۲۰۲۰ ۱۸:۱۹ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی مذمت میں کمپین کا آغاز

  متحدہ عرب امارات کی ایک عوامی انجمن نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے خلاف مذمتی کمپین شروع کردیا ہے۔ 

 عربی اکیس نامی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اس عوامی انجمن نے " قومیں، تعلقات کی بحالی کے خلاف " ہیش ٹیگ کے ساتھ ایک کمپین شروع کر کے اور فلسطین کی حمایت میں" منشور فلسطین " کے نام سے ایک الیکٹرانک منشور تیار کر کے اسے عربی اور انگریزی ویب سائٹوں پر شیئر کیا ہے تاکہ اس کے حامیوں کے دستخط اکٹھا کر کے دنیا کے سامنے فلسطین کی عوامی حمایت اور صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے خلاف ڈٹ جانے کا اعلان کریں۔

اس منشور پر پندرہ ستمبر کو وائٹ ہاؤس میں صیہونی حکومت کے ساتھ متحدہ عرب امارات اور بحرین کے تعلقات کی بحالی کے سمجھوتے کی مذمت میں عوامی اقدامات کے تناظر میں دستخط لینا ہے۔متحدہ عرب امارات کی اس عوامی انجمن نے اعلان کیا ہے کہ منشور فلسطین پر اب تک دس لاکھ سے زیادہ لوگ دستخط کر چکے ہیں۔سوشل میڈیا پر سرگرم کئی عرب ممالک کے صارفین نے عوام ، مخالفت ، معمول پر لانا خیانت اور معمول پر لانے کی مخالفت جیسے مختلف ہیش ٹیگ لگائے ہیں ۔

متحدہ عرب امارات اور بحرین نے غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کی بحالی کا اعلان کرنے کے بعد منگل کو وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ اور صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کی موجودگی میں اس کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے سمجھوتے پر دستخط کئے۔

ٹیگس