Sep ۱۸, ۲۰۲۰ ۱۵:۱۹ Asia/Tehran
  • عراق میں داعشی دہشت گردوں کا حملہ ناکام

عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے مشرقی اور شمالی عراق میں داعشی دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر شمالی اور مشرقی عراق میں واقع صوبوں صلاح الدین اور دیالہ میں عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے فوجی مراکز  کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے تھے کہ الحشد الشعبی کے جوانوں نے ان کی کارروائیوں کو ناکام بنا دیا۔

ایک اور خبر یہ ہے کہ عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے جمعرات سے صوبے الانبار کے علاقے المسؤلیہ میں دہشت گردوں کا صفایا کرنے کی مشترکہ کاروائی شروع کر دی ہے۔

نومبر دو ہزار سترہ میں داعش دہشت گردوں کی شکست کے باوجود اس گروہ کے باقی بچے عناصر عراق کے بعض علاقوں میں دہشت گردانہ کاروائیاں انجام دے کر ملک میں بدامنی اور دہشت پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں۔

عراق ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکی دہشتگردوں نے ایک بار پھر شام کی سرحدوں سے عراق میں داعشی جرثوموں کو منتقل کر کے انہیں پرو بال دینے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

ٹیگس