اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے معاملے پر آل سعود میں اختلاف، باپ بیٹا آمنے سامنے: امریکی ذرائع کا دعوا
امریکی ذرائع ابلاغ نے دعوا کیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعقات کی برقراری کو لے کر آل سعود میں اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل نے آل سعود میں اسرائیل کے ساتھ روابط کی برقراری پر پائے جانے والے اختلافات سے پردہ اٹھاتے ہوئے دعوی کیا کہ اس حوالے سے کہ کیا سعودی عرب بھی اسی راستے کا انتخاب کرے گا جس کا امارات اور بحرین نے انتخاب کیا ہے شاہ سلمان اور ولیعہد بن سلمان میں اختلافات پائے جاتے ہیں۔
اخبار کے مطابق شاہ سلمان اسرائیل کے ساتھ روابط کی برقراری کے خلاف ہیں اور وہ اسرائیل کا بائیکاٹ چاہتے ہیں تاہم ولیعہد بن سلمان اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات کی برقراری کے حامی ہیں۔
دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے چند روز قبل واضح طور پر کہا تھا کہ سعودی عرب مناسب موقع پر اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی برقراری کا اعلان کرے گا۔