Sep ۲۳, ۲۰۲۰ ۱۷:۱۳ Asia/Tehran
  • فلسطین کی حمایت جاری رکھیں گے: امیرِ قطر

امیر قطر نے علاقے میں منصفانہ امن کے قیام کے لئے ایک آزاد فلسطینی مملکت کے قیام کی ضرورت پرزور دیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے منگل کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں عالمی برادری اور سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل سے غزہ کا محاصرہ ختم کرانے سے متعلق اپنی ذمہ داریوں پر عمل کریں۔

انہوں نے کہا کہ قطر اپنے بین الاقوامی شرکا سے ہم آہنگی کے ساتھ غزہ کی فوری اور طویل المدت حمایت جاری رکھے گا۔

انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں

امیر قطر نے مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کے فقدان اور غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے غیر قانونی بستیوں کی جاری تعمیرات کو عالمی برادری اور بین الاقوامی اداروں کے لئے سوالیہ نشان اور لمحہ فکریہ قرار دیا۔

انہوں نے شام کے حالات کی طرف بھی اشارہ کیا اور اس ملک کے بحران کے حل کے سلسلے میں اپنے ملک کے موقف پر زور دیا۔

ٹیگس