Sep ۲۷, ۲۰۲۰ ۰۹:۲۷ Asia/Tehran
  • عراق کسی کی نو آبادی نہیں ہے: مقتدی صدر

عراق کے معروف عالم دین نے کہا ہے کہ عراق کسی کی نو آبادی نہیں ہے۔

عراق کے سیاسی اور مذہبی رہنما مقتدی صدر نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ عراق نہ مشرقی نہ مغربی اور نہ ہی غیر ملکیوں کی نو آبادی نہیں ہے بلکہ عراق ایک آزاد، خود مختار اور طاقتور ملک ہے۔

مقتدی صدر نے جمعہ کے روز بھی ٹوئیٹ کرتے ہوئے عراق میں سفارتی مراکز اور غیر ملکی وفود پر حملوں کیلئے فوجی اور سلامتی سے متعلق ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔

انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی کی خراب صورتحال قانون کی حکمرانی اور حکومت کی رٹ کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کے دوران امریکہ کے دہشت گرد فوجیوں کے کانوائے کے راستے میں کئی دھماکے ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ بغداد میں امریکی سفارتخانے اور امریکی دہشت گردی کے فوجی اڈوں من جملہ التاجی اور البلد پر حالیہ ہفتوں کے دوران متعدد بار راکٹ داغے گئے ہیں۔

ٹیگس