Sep ۲۸, ۲۰۲۰ ۱۵:۳۷ Asia/Tehran
  • داعش کے خلاف عراقی سکیورٹی فورسز کی کاروائی

عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے مشرقی صوبے دیالہ میں داعش دہشت گرد گروہ کے عناصر کا حملہ پسپا کر دیا۔

دیالہ کے علاقے میں عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ترجمان صادق الحسینی کا کہنا ہے کہ داعشی دہشت گرد صوبے دیالہ کے قدیمی آئل فیلڈ تک پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے۔

الحسینی نے کہا کہ دیالہ کے مشرقی آئل فیلڈ پر قبضہ کرنے کی غرض سے داعشی عناصر گزشتہ ایک سال کے دوران بارہا منصوبے بنائے ہیں اور اسی غرض سے انہوں نے چھے شدید حملے بھی کئے ہیں۔

الحشد الشعبی کے ترجمان صادق الحسینی نے کہا کہ اس ایک سال کے دوران عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے دہشت گرد عناصر کی دراندازی کی ہر کوشش اور ہر حملے کو ناکام بنایا ہے۔

صادق الحسینی کے مطابق عوامی رضاکار فورس اگر علاقے میں سرگرم نہ ہوتی تو صوبے دیالہ اور صلاح الدین کے کئی آئل مراکز منجملہ خانہ، علاس اور العجیب اب تک تباہ ہو چکے ہوتے۔

ٹیگس