Sep ۲۸, ۲۰۲۰ ۲۲:۲۸ Asia/Tehran
  • ترکی نے شامی جنگجوؤں کو آذربائجان منتقل کر دیا

شامی حکومت کے مخالف ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ ترکی نے شام میں اپنے حمایت یافتہ جنگجوؤں کا پہلا گروہ آذربائجان پہنچا دیا ہے۔

العالم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شام کے نام نہاد انسانی حقوق مرکز نے اعلان کیا ہے کہ ترک حکومت نے اپنے حمایت یافتہ شامی باغیوں کا ایک گروہ، شمالی شام سے جمہوریہ آذربائجان منتقل کر دیا ہے۔

اس مرکز نے بتایا کہ شامی باغیوں کا یہ گروہ کچھ دن پہلے شمال مشرقی حلب کے عفرین علاقے سے ترکی منتقل کیا گیا۔ اس مرکز کا کہنا ہے کہ ترکی نے شامی باغیوں کو اپنا ایجنٹ بنا لیا ہے اور اسی لئے باغیوں کا ایک اور گروہ جمہوریہ آذربائجان جانے کے لئے تیار ہے۔

انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں

اسی ذریعے نے کچھ دن پہلے ہی رپورٹ دی تھی کہ ترک حکومت نے عفرین کے نواحی علاقے کے 300 باغیوں کو علاقے سے منتقل کیا ہے۔

در ایں اثنا آرمینیا کے سرکاری ذرائع نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ 20 بکتربند گاڑیوں پر مبنی مسلح افراد کا ایک کارواں، آرمینیائی فوج سے جنگ کے لئے آذربائجان پہنچا ہے، یہ لوگ عربی زبان میں نعرے لگا رہے تھے جن کا اس ملک کے عوام نے استقبال کیا۔

ٹیگس